04:36 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

اسلام آباد میںگھر خریدنے کے خواہمشند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد:گھر خریدنے کے خواہمشند افراد کے لیے بڑی خوشخبری ، حکومت کی جانب سے بڑی چھوٹ ملنے کا امکان۔
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ریئل اسٹیٹ اور ہاؤسنگ شعبے کی بحالی کا ورکنگ پیپر تیار کرلیا گیا۔شہبازشریف کو ٹاسک فورس کی سفارشات بھجوا دی گئیں۔ انہوں نے سفارشات کا جائزہ لینے کیلئے 3 فروری کو اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ورکنگ پیپر میں رہائشی گھروں کیلئے اضافی منزل کی تعمیر کی اجازت دینے کی تجویز ہے۔ پہلی بار گھر خریدنے والوں کو ٹیکس میں مکمل چھوٹ دینے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے۔ پراپرٹی کی خرید و فروخت پر بھی ٹیکس کی شرح کم کرنے کی تجویز اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے، کم آمدن طبقے کو سبسڈی دینے پر غور کیا جارہا ہے۔
اس کے علاوہ گھروں کی تعمیر کے لئے قرضے دینے کا آپشن بھی زیر غور ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION