02:15 , 30 اگست 2025
Watch Live

شادی کے دوران فائرنگ، دولہا جاں بحق

شادی کے دوران فائرنگ، دولہا جاں بحق
شمالی ترکی میں شادی کی خوشیوں کا لمحہ افسوسناک حادثے میں بدل گیا۔ خوشی کے موقع پر کی گئی فائرنگ سے دولہا ہلاک ہوگیا۔ اہلِ خانہ اور دوست صدمے میں مبتلا ہوگئے۔

 

23 سالہ دولہا علی اپنی دلہن کو گھر لے جا رہا تھا جب اچانک گولی لگی۔ اسے فوری اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمی ہونے کے باوجود وہ زندگی کی بازی نہ جیت سکا۔

ترک میڈیا کے مطابق یہ حادثہ شادی کی روایتی خوشیوں کے دوران پیش آیا۔ گولی ایک مہمان کی فائرنگ سے لگی۔ واقعے نے علاقے میں شادی کے دوران حفاظت پر سوالات کھڑے کر دیے۔

رپورٹس کے مطابق، دلہن کی 47 سالہ رشتہ دار نے مبینہ طور پر گولی چلائی۔ سیکیورٹی فورسز نے اسے حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔ اس کے پاس سے دو غیر لائسنس یافتہ پستول بھی برآمد ہوئے۔

یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ شمال مشرقی صوبہ ترابزون میں پہلے بھی شادی سے پہلے کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوئے تھے۔ اس واقعے کے بعد شادی منسوخ کر دی گئی اور متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا، جس میں ایک پولیس افسر بھی شامل تھا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION