07:52 , 23 اپریل 2026
Watch Live

سانحہ گل پلازہ پر ہانیہ عامر کا دوٹوک ردعمل

کراچی میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر شوبز شخصیات بھی ردعمل دے رہی ہیں، جہاں سانحہ گل پلازہ پر ہانیہ عامر کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ معروف اداکارہ نے اس سانحے کو محض ایک حادثہ قرار دینے سے انکار کرتے ہوئے غفلت اور حفاظتی اقدامات کی کمی پر سوالات اٹھائے ہیں۔

ہانیہ عامر نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ایسے واقعات اچانک نہیں ہوتے بلکہ ان کے پیچھے لاپرواہی اور ناقص حفاظتی انتظامات شامل ہوتے ہیں، جن کا خمیازہ عام شہریوں کو بھگتنا پڑتا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ گل پلازہ میں پیش آنے والا واقعہ انتہائی دل دہلا دینے والا ہے۔ قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ایسا نقصان ہے جو بہتر منصوبہ بندی اور حفاظتی اقدامات سے روکا جا سکتا تھا۔

مزید پڑھیں: بزنس کلاس سفر کی شرط، حنا آفریدی کی دلچسپ ویڈیو

اپنے پیغام میں ہانیہ عامر نے واضح کیا کہ یہ واقعہ صرف ایک حادثہ نہیں بلکہ ایک سنگین یاددہانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غفلت، خاموشی اور غیر ذمہ دارانہ رویے کی قیمت ہمیشہ عام لوگ اپنے مستقبل سے ادا کرتے ہیں۔

ہانیہ عامر نے متاثرین کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ ہم صرف تعزیت کے نہیں بلکہ جوابدہی کے بھی مقروض ہیں۔ ان کے مطابق انصاف اور ذمہ داری کا تعین ضروری ہے تاکہ آئندہ ایسے واقعات نہ ہوں، اور یہی پیغام سانحہ گل پلازہ پر ہانیہ عامر کا ردعمل میں نمایاں طور پر سامنے آتا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION