07:48 , 24 اپریل 2026
Watch Live

2025 کی خوبصورت ترین اداکاراؤں کی فہرست میں ہانیہ عامر کا نام شامل

ہانیہ عامر
آئی ایم ڈی بی نے 2025 کی دنیا کی دس خوبصورت ترین اداکاراؤں کی فہرست جاری کر دی ہے۔

پاکستان کی معروف اداکارہ اور ڈمپل گرل ہانیہ عامر اس فہرست میں چھٹے نمبر پر آئی ہیں۔ ہانیہ اپنی خوبصورتی کے ساتھ شاندار اداکاری کے لیے بھی جانی جاتی ہیں۔ اس فہرست میں دنیا کے مختلف ممالک کی مقبول ترین اداکارائیں شامل ہیں۔

امریکی اداکارہ میک کینا گریس اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔ انہوں نے “گفٹڈ” اور “گھوسٹ بسٹرز: آفٹر لائف” جیسی فلموں میں شاندار اداکاری کی۔ دوسرے نمبر پر امریکی اداکارہ شیلین وڈلے ہیں، تیسرے نمبر پر چین کی دلرابا دلمورت جبکہ چوتھے نمبر پر جنوبی کوریا کی نینسی مکڈونی ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن پانچویں نمبر پر ہیں اور وہ اس فہرست میں واحد بھارتی اداکارہ ہیں۔ ہانیہ عامر چھٹے نمبر پر رہیں اور انہوں نے امبر ہرڈ اور ایما واٹسن جیسی عالمی شہرت یافتہ اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ یہ پاکستان کی شوبز انڈسٹری کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔

ساتویں نمبر پر ہالی ووڈ کی آنا دی آرمس، آٹھویں پر ایما واٹسن، نویں پر امبر ہرڈ جبکہ دسویں نمبر پر ترک اداکارہ و ماڈل ہاندے آرچل ہیں۔ یہ تمام اداکارائیں دنیا بھر میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں اور حسن کی وجہ سے پسند کی جاتی ہیں۔

یہ فہرست نہ صرف خوبصورتی بلکہ اداکاری اور ثقافتی اثر و رسوخ کو بھی اجاگر کرتی ہے۔ ہانیہ عامر کا اس فہرست میں شامل ہونا ان کی بڑھتی ہوئی عالمی مقبولیت اور پاکستانی ٹیلنٹ کی پہچان کا ثبوت ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION