02:40 , 30 اگست 2025
Watch Live

شہید فلسطینی صحافی مریم ابو دقہ کی دل سوز وصیت جاری

غزہ: اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والی فلسطینی صحافی مریم ابو دقہ کی اپنے بیٹے غیث کے نام لکھی گئی وصیت منظرِ عام پر آ گئی، جسے فلسطینی خبررساں ایجنسی نے جاری کیا ہے۔

مریم نے اپنی وصیت میں بیٹے سے نہ صرف دعاؤں کی درخواست کی، بلکہ اس کی کامیابی، خودداری اور نیک عملی کی خواہش بھی ظاہر کی۔

انہوں نے لکھا کہ غیث! تم میری جان ہو، میرے دل کا سکون ہو۔ میرے لیے دعا کرنا، میرے لیے رونا نہیں، تاکہ میں خوش رہوں۔ میں چاہتی ہوں کہ تم ایک باوقار، قابل، اور کامیاب انسان بنو، اپنے پیروں پر کھڑے ہو اور ایک کامیاب تاجر بنو۔

مریم ابو دقہ نے بیٹے کو اپنی یاد زندہ رکھنے کی ایک جذباتی درخواست بھی کی جب تم بڑے ہو جاؤ، شادی کرو، اور تمہیں بیٹی ہو، تو اس کا نام میرے نام پر ‘مریم’ رکھنا۔

انہوں نے وصیت کے اختتام پر غیث کو نماز کی پابندی کی تلقین کرتے ہوئے لکھا کہ غیث! میری ایک بات امانت سمجھنا، اپنی نمازیں کبھی نہ چھوڑنا۔

یہ وصیت نہ صرف ایک ماں کی بے پناہ محبت کو بیان کرتی ہے بلکہ فلسطین میں جاری ظلم کی سنگینی اور انسانیت پر اس کے اثرات کا بھی گہرا عکس پیش کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION