ہالی وڈ کے لیجنڈ رابرٹ ریڈفورڈ 89 برس کی عمر میں چل بسے

الی وڈ کے نامور اداکار اور آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایت کار رابرٹ ریڈفورڈ 89 برس کی عمر میں چل بسے۔
ان کے ترجمان کے مطابق ریڈفورڈ کا انتقال منگل کو امریکی ریاست یوٹا میں اپنی رہائش گاہ پر ہوا، تاہم موت کی وجہ ظاہر نہیں کی گئی۔
رابرٹ ریڈفورڈ نے 1960 اور 1970 کی دہائی میں فلموں Butch Cassidy and the Sundance Kid اور The Sting کے ذریعے عالمی شہرت حاصل کی۔ ان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم Ordinary People نے 1980 میں بہترین ہدایت کار کا آسکر ایوارڈ جیتا۔
اداکار نے 2018 میں اداکاری سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، لیکن فلمی دنیا میں ان کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
ریڈفورڈ کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی ہالی وڈ کی شخصیات اور ان کے ساتھی اداکاروں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، اور انہیں ایک ایسے فنکار کے طور پر یاد کیا جا رہا ہے جس نے فلمی صنعت کو نئی جہتیں دیں۔


















