03:20 , 30 اگست 2025
Watch Live

ہلک ہوگن کی موت: ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کا انکشاف

لاس اینجلس: معروف ریسلر اور اداکار ہلک ہوگن کی موت کے حوالے سے نئے انکشافا سامنے آئے ہیں، جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کا انتقال ممکنہ طور پر ڈاکٹروں کی غفلت کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔

71 سالہ ہلک ہوگن 24 جولائی کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد انتقال کر گئے تھے، تاہم تازہ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی موت کے وقت گھر پر موجود آکیوپیشنل تھراپسٹ نے پولیس کو بتایا کہ حالیہ سرجری کے دوران ‘فرینک نرو’ کو نقصان پہنچا تھا، جو سانس لینے میں مرکزی کردار ادا کرتا ہے۔

تھراپسٹ کے مطابق اس اعصاب کو نقصان پہنچنے سے ڈایافرام مفلوج ہو سکتا ہے، جس کے باعث مریض کو سانس لینے میں شدید دشواری ہوتی ہے۔

ہوگن کی اہلیہ اسکائی ڈیلی نے ان کے اچانک سانس رکنے پر ایمرجنسی سروس 911 پر کال کی۔ پولیس کی باڈی کیم فوٹیج میں اہلکاروں کو تھراپسٹ کے انکشافات پر بات کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION