03:57 , 8 نومبر 2025
Watch Live

آئی سی سی اجلاس میں ایشیا کپ ٹرافی کا معاملہ زیرِ بحث نہیں آیا

مشہور امریکی سائنسدان جیمس ڈی واٹسن، جنہوں نے ڈی این اے کی ڈبل ہیلکس ساخت دریافت کی، طویل علالت کے بعد 97 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کی موت کی تصدیق کولڈ اسپرنگ ہاربر لیبارٹری کے ترجمان نے کی، جہاں وہ کئی دہائیوں تک تحقیق میں سرگرم رہے۔ واٹسن نے 1953 میں فرانسس کرک اور مورس ولکنز کے ساتھ ڈی این اے کی ساخت دریافت کی، جس نے مالیکیولر بائیولوجی میں انقلاب برپا کیا۔ اس دریافت کے لیے انہیں 1962 میں نوبل انعام برائے طب و فزیالوجی دیا گیا، اور یہ جدید جینیاتی تحقیق و بایوٹیکنالوجی کی بنیاد بنی۔

دبئی : ذرائع کے مطابق آئی سی سی (انٹرنیشنل کرکٹ کونسل) کے اجلاس میں ایشیا کپ کی ٹرافی کا معاملہ زیرِ بحث نہیں آیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے بھی اجلاس کے دوران ٹرافی سے متعلق کوئی بات نہیں کی۔

اجلاس کے بعد بعض بورڈ ممبران نے غیر رسمی گفتگو میں تجویز دی کہ پاکستان اور بھارت کو اس معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہیے تاکہ کسی بھی قسم کی غلط فہمی کو ختم کیا جا سکے۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی سی سی بورڈ میٹنگ دبئی میں گزشتہ روز منعقد ہوئی جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرافی نہ لینے پر بھارتی ٹیم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے اجلاس میں واضح کیا کہ “ایشیا کپ ٹرافی کا معاملہ ضرور حل ہونا چاہیے۔”

یاد رہے کہ ایشیا کپ ٹرافی سے متعلق تنازع گزشتہ سال کے ایونٹ کے بعد سامنے آیا تھا، جب ٹرافی کی حوالگی اور نمائندگی سے متعلق سوالات اٹھائے گئے تھے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION