02:12 , 30 اگست 2025
Watch Live

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ جاری: شبمن گل سرفہرست، بابر تیسرے نمبر پر

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری کر دی، جس کے مطابق بیٹنگ میں بھارت کے شبمن گل بدستور پہلے نمبر پر ہیں، روہت شرما دوسرے اور پاکستان کے بابر اعظم تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

پاکستان کے محمد رضوان دو درجے ترقی کے بعد 25 ویں نمبر پر آ گئے، جبکہ آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ 11 ویں، مچل مارش 44 ویں، جوش انگلس 64 ویں اور کیمرون گرین 78 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

بولنگ میں جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج بدستور پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ پاکستان کا کوئی بولر ٹاپ 10 میں شامل نہیں۔ شاہین شاہ آفریدی ایک درجے بہتری کے ساتھ 14 ویں نمبر پر ہیں۔

آل راؤنڈرز کی فہرست میں افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی پہلے نمبر پر ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION