09:57 , 24 اپریل 2026
Watch Live

شعیب ملک ٹیم میں ہوتے تو صورتحال مختلف ہوتی، ثنا جاوید

شعیب ملک ٹیم میں ہوتے تو صورتحال مختلف ہوتی، ثنا جاوید

لاہور: پاکستانی اداکارہ اور شعیب ملک کی اہلیہ ثنا جاوید نے ایشیا کپ کے پاک بھارت فائنل سے قبل اپنے شوہر کی حمایت میں ایک جذباتی بیان دیا۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ اگر شعیب ملک ٹیم کا حصہ ہوتے تو کھلاڑیوں کے حوصلے بلند رہتے اور میچ کا ماحول مختلف ہوتا۔ ان کے مطابق شعیب ملک کا برسوں کا تجربہ ٹیم اور شائقین دونوں کے لیے امید کی کرن ثابت ہوسکتا تھا۔

ثنا جاوید نے مزید کہا کہ شعیب ملک کی موجودگی ہی کھلاڑیوں کے لیے اعتماد اور جیت کا یقین پیدا کرنے کے لیے کافی ہے۔

ان کا یہ بیان شائقین کرکٹ میں تیزی سے مقبول ہورہا ہے اور پاک بھارت میچ سے پہلے جذباتی ماحول کو مزید بڑھا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION