09:57 , 9 نومبر 2025
Watch Live

"ٹرمپ غزہ جنگ روکنے میں کامیاب ہوئے تو نوبل امن انعام کے مستحق ہوں گے”

"ٹرمپ غزہ جنگ روکنے میں کامیاب ہوئے تو نوبل امن انعام کے مستحق ہوں گے"

نیویارک – فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل امن انعام صرف اس صورت میں مل سکتا ہے جب وہ غزہ جنگ کو ختم کرنے میں کامیاب ہوں۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے دوران فرانسیسی نیوز چینل بی ایف ایم ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صدر میکرون کا کہنا تھا کہ اگر ٹرمپ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری تنازع کو روکنے میں کامیاب ہو گئے تو وہ امن کے نوبل انعام کے حقدار بن سکتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹرمپ کی خواہش ہے کہ انہیں نوبل انعام ملے، لیکن یہ انعام کسی خواہش پر نہیں بلکہ تنازع کے خاتمے پر دیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :  فرانس نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کر لیا

فرانس نے بھی فلسطین کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان ایک اہم عالمی پیش رفت سمجھا جا رہا ہے۔

فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے اقوام متحدہ کی کانفرنس میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ اب مزید انتظار نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ فلسطین کو مکمل طور پر ریاست کا درجہ دیا جائے۔

فرانسیسی صدر نے غزہ میں جاری جنگ کو ناقابلِ جواز قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس جنگ سے انسانی جانوں کا نقصان ہو رہا ہے اور اسے اب ختم ہونا چاہیے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION