01:47 , 11 نومبر 2025
Watch Live

‘عمران خان ڈیل نہیں کریں گے، سر اٹھا کر واپس آئیں گے’

'عمران خان ڈیل نہیں کریں گے، سر اٹھا کر واپس آئیں گے'
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ پارٹی کے بانی عمران خان کسی قسم کی ڈیل نہیں کریں گے اور باعزت انداز میں سیاسی میدان میں واپس آئیں گے۔

 

لاہور پریس کلب میں شوکت بسرا، شایان بشیر اور عمر ڈار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کامن ویلتھ کی رپورٹ کے مطابق تقریباً 90 سے 95 حلقوں میں فارم 45 اور فارم 46 کے نتائج میں نمایاں فرق سامنے آیا ہے، جو انتخابی عمل پر سوالیہ نشان ہے۔ ان کے مطابق یہ بے ضابطگیاں حکومتی جماعت کے حق میں ظاہر ہوئیں۔

سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر بھی یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ ملک میں آئین کو نقصان پہنچایا گیا ہے، جو افسوسناک امر ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی ترامیم کو واپس لینا ہوگا کیونکہ پارلیمان کو مفلوج کیا جا چکا ہے اور عدلیہ کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں بیٹھنے یا نہ بیٹھنے کا فیصلہ عمران خان کریں گے، لیکن واضح ہے کہ وہ کسی سودے بازی کے بجائے عوام کے سامنے سر بلند ہو کر واپس آئیں گے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION