01:14 , 30 اگست 2025
Watch Live

یومِ آزادی: کراچی میں ہوائی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق، 70 زخمی

پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر کراچی میں مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 70 سے زائد زخمی ہوگئے۔

پولیس کی واضح ہدایات اور وارننگز کے باوجود، رات 12 بجتے ہی شہر کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق عزیز آباد بلاک 8 میں 8 سالہ بچی، اور کورنگی ساڑھے 3 میں اسٹیفن نامی شخص گولی لگنے سے جان کی بازی ہار گئے، جب کہ تیسرا جاں بحق شخص بعد میں رپورٹ ہوا۔ زخمیوں کو سول، جناح، عباسی شہید اور نجی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ میں ملوث 20 سے زائد افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے، مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

دوسری جانب جشنِ آزادی کے موقع پر کراچی کی سڑکیں، عمارتیں اور چوراہے سبز ہلالی پرچم اور روشن قمقموں سے جگمگا اٹھے، جبکہ دیگر شہروں میں بھی جشن کا سماں ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION