09:59 , 27 جولائی 2025
Watch Live

ملک میں مہنگائی ساڑھے نو سال کی کم ترین سطح پر آگئی

ملک میں مہنگائی ساڑھے نو سال کی کم ترین سطح پر آگئی، جنوری دو ہزار پچیس میں مہنگائی کی سالانہ شرح دو اعشاریہ چار فیصد ریکارڈ کی گئی
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق شہری علاقوں میں مہنگائی دو اعشاریہ سات فیصد، دیہی علاقوں میں ایک اعشاریہ نو فیصد ریکارڈ ہوئی۔ جنوری میں انڈے ، پیاز چودہ چودہ فیصد، دال ماش دو اعشاریہ چھ تین فیصد تک سستی ہوئی۔
بیسن، دال چنا، سفید چنے، گندم کی مصنوعات، مشروبات، گندم بھی سستی ہوئی۔ خشک میوہ جات، دال مسور، پوسٹل سروسز، بجلی، تعمیراتی سامان بھی سستا ہوا۔
جنوری میں چکن پنتیس اعشاریہ تین چھ فیصد مہنگا، دال مونگ پانچ اعشاریہ چار تین فیصد مہنگی ہوئی، میڈیکل ٹیسٹ، ایندھن، ڈینٹل سروسز، ریڈی میٹ گارمنٹس بھی مہنگے ہوئے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION