01:20 , 30 اگست 2025
Watch Live

ایرانی صدر کی وزیر اعظم ہاؤس آمد

ایرانی صدر کی وزیر اعظم ہاؤس آمد
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان وزیرِاعظم ہاؤس اسلام آباد پہنچے، جہاں وزیرِاعظم شہباز شریف نے اُن کا پُرتپاک استقبال کیا۔

 

پاکستانی مسلح افواج کی جانب سے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

استقبالیے کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان تفصیلی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور خطے کی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں اعتماد، دوستی اور شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

بعد ازاں وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے جن میں معیشت، تجارت، توانائی، سرحدی تعاون اور ثقافتی تبادلوں سمیت مختلف شعبوں پر بات چیت کی گئی۔ دونوں ممالک نے باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

مذاکرات کے بعد پاکستان اور ایران کے درمیان مختلف معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔ آخر میں وزیراعظم اور ایرانی صدر نے مشترکہ پریس گفتگو کی، جس میں دونوں ممالک نے قریبی تعاون کے تسلسل پر زور دیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION