11:09 , 27 جولائی 2025
Watch Live

کیاہنی سنگھ عاطف اسلم اور علی ظفر کیساتھ مشترکہ منصوبے پر کام کررہےہیں؟

بھارت کے پنجابی گلوکار ہنی سنگھ اور پاکستانی گلوکاروں عاطف اسلم اور علی ظفر کی سرپرائز میٹنگ کی تصاویر سامنے آنے کے بعد اُن کے مشترکہ پروجیکٹ کی قیاس آرائیاں زور پکڑ گئی ہیں۔
ونوں ممالک کے مداحوں کا ماننا ہے کہ یہ ملاقات کسی گانے، میوزک ویڈیو یا فلم کے پروجیکٹ کا پیش خیمہ ہے۔ تاہم پاکستانی اور بھارتی گلوکاروں کی جانب سے اس حوالے سے کوئی اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔
اگر یہ گلوکارواقعی کسی پروجیکٹ پر ملکر کام کر رہے ہیں تو یہ دونوں ممالک کے موسیقاروں کے درمیان ایک تاریخی سنگم ثابت ہوگا۔اور یہ بڑے پیمانے پر مداحوں کو محظوظ کرے گا۔
تصاویر تیزی سے وائرل ہونے کے بعد شائقین بے صبری سے انتظار کررہے ہیں کہ آگے کیا ہوگا۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION