02:15 , 30 اگست 2025
Watch Live

اسحاق ڈار جدہ سے اسلام آباد روانہ، سعودی عرب کا دو روزہ دورہ مکمل

اسحاق ڈار جدہ سے اسلام آباد روانہ
اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار جدہ سے اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں۔

 

ترجمان نے بتایا کہ اسحاق ڈار نے سعودی عرب کا دو روزہ دورہ مکمل کیا۔ اس دوران انہوں نے 25 اگست کو او آئی سی وزرائے خارجہ کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کی۔

دورے کے دوران اسحاق ڈار نے مدینہ منورہ میں حاضری دی اور وہاں قیام بھی کیا۔

ترجمان کے مطابق اگلے روز نائب وزیراعظم مکہ مکرمہ گئے اور عمرہ کی سعادت حاصل کی۔

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار آج اسلام آباد پہنچیں گے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION