ویب ڈیسک
|
10 مہینے پہلے
اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ نے جنگ بندی معاہدے کی منظوری دیدی

اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ نے غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کے معاہدے کی منظوری دیدی۔سیکیورٹی کابینہ کے 11 ووٹنگ ارکان نے سادہ اکثریت کے ساتھ معاہدے کی منظوری دی۔
اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ مکمل 33 رکنی اسرائیلی کابینہ کو ابھی بھی معاہدے کی منظوری درکار ہے۔
دوسری جانب،حماس نے اسرائیل پر الزام لگایا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کو "ناکام” کرنے کے لیے غزہ میں "خوفناک قتل عام” کر رہا ہے، جس کا اعلان بدھ کو کیا گیا تھا اور اس کا اطلاق اتوار سے متوقع ہے۔
غزہ کے شہری دفاع کے ترجمان محمود بسال نے کہا کہ معاہدے کے اعلان کے بعد سے اب تک کم از کم 111 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں 28 بچے اور 31 خواتین شامل ہیں۔ بسال نے مزید کہا کہ 264 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION

















