06:40 , 24 اپریل 2026
Watch Live

استنبول: جنیفر لوپیز کو معروف برانڈ کے اسٹور میں داخلے سے روک دیا گیا

معروف امریکی گلوکارہ اور اداکارہ جنیفر لوپیز کو ترکیہ کے شہر استنبول میں ایک مشہور فیشن برانڈ Chanel کے اسٹور میں داخلے سے روک دیا گیا، جس کی وجہ اب سامنے آ گئی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جنیفر لوپیز ان دنوں اپنے ’آل نائٹ: لائیو اِن 2025‘ ٹور پر ہیں اور اسی سلسلے میں انہوں نے استنبول میں 5 اگست کو ایک فیسٹیول میں پرفارم کیا۔
دورے کے دوران جنیفر مختلف برانڈز پر شاپنگ کر رہی تھیں، جب وہ Chanel اسٹور پہنچیں تو اسٹور میں رش اور محدود جگہ کے باعث سیکیورٹی گارڈ نے انہیں اندر جانے سے روک دیا۔ گلوکارہ نے خاموشی سے وہاں سے واپسی اختیار کی اور دیگر برانڈز سے خریداری جاری رکھی۔
واقعے کے بعد جب اسٹور عملے کو اپنی غلطی کا احساس ہوا تو انہوں نے معذرت کے ساتھ جنیفر کو دوبارہ مدعو کرنے کی کوشش کی، تاہم گلوکارہ نے صاف انکار کر دیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION