01:29 , 11 نومبر 2025
Watch Live

کراچی میں 14 روز میں 48 ہزار سے زائد ای چالان

کراچی میں 14 روز میں 48 ہزار سے زائد ای چالان

کراچی پولیس نے ٹریک اینڈ ٹریک سسٹم کے تحت گزشتہ 14 روز کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 48 ہزار 211 شہریوں کو ای چالان جاری کیے، جبکہ ساڑھے چار ہزار سے زائد شہریوں نے معافی یا نظرِثانی کے لیے رجوع کیا۔

ا365 نیوز کے مطابق، ٹریفک پولیس کراچی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق:

  • 🚗 سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر: 31,555 چالان

  • 🏍️ ہیلمٹ نہ پہننے پر: 8,431 چالان

  • ⚡ اوور اسپیڈنگ پر: 2,304 چالان

  • 🚦 سگنل کی خلاف ورزی پر: 2,009 چالان

  • 📱 ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال کرنے پر: 1,263 چالان

  • 🚘 کالے شیشوں پر: 670 چالان

  • 🔢 فینسی نمبر پلیٹس پر: 585 چالان

  • 🔄 رانگ وے پر: 556 چالان

  • 🚌 مسافروں کو چھت پر بٹھانے پر: 368 چالان

  • 🚫 نو پارکنگ پر: 250 چالان

  • ⛔ اسٹاپ لائن خلاف ورزی پر: 233 چالان

  • ⚖️ اوور لوڈنگ یا بے جا لوڈ پر: 132 چالان

  • 🛣️ لین لائن خلاف ورزی پر: 65 چالان

  • 🔙 ون وے پر رانگ انٹری: 58 چالان

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق، ٹیکس کی عدم ادائیگی پر تاحال کوئی ای چالان جاری نہیں کیا گیا۔

مزید بتایا گیا کہ پہلے ای چالان کے بعد 4800 شہریوں نے ٹریفک پولیس سہولت گھروں سے رجوع کیا، جن میں سے 90 فیصد کے چالان معاف کر دیے گئے، جبکہ باقی کیسز خصوصی کمیٹی کو بھجوا دیے گئے ہیں، جو ان کا جائزہ اور فیصلہ کرے گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION