خامنہ ای نے امریکی صدر ٹرمپ کی جوہری مذاکرات کی پیشکش مسترد کردی

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی پیشکش کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے ساتھ ہی واشنگٹن کے اس دعوے کو بھی رد کیا کہ امریکا نے ایران کی جوہری صلاحیتوں کو تباہ کر دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق، ریاستی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ خامنہ ای کے یہ بیانات اس وقت سامنے آئے ہیں جب تہران اور واشنگٹن کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے پانچ دور مکمل ہو چکے ہیں۔ یہ مذاکرات جون میں اس وقت ختم ہوئے جب اسرائیلی اور امریکی افواج نے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کیے، جس کے نتیجے میں 12 روزہ فضائی جنگ چھڑ گئی۔
خامنہ ای نے کہا کہ ٹرمپ خود کو ’’ڈیل میکر‘‘ کہتا ہے، لیکن اگر کوئی معاہدہ دباؤ یا زبردستی کے تحت کیا جائے تو وہ معاہدہ نہیں بلکہ ’’غنڈہ گردی‘‘ کہلائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : ایران اسرائیل جنگ کے بعد آیت اللہ خامنہ ای پہلی بار منظرِ عام پر آ گئے
انہوں نے طنزیہ انداز میں امریکی صدر کے دعوے کو رد کرتے ہوئے کہا، “ٹرمپ فخر سے کہتے ہیں کہ انہوں نے ایران کی جوہری صنعت کو بمباری سے تباہ کر دیا، بہت خوب، خواب دیکھتے رہیے!”
خامنہ ای نے مزید کہا کہ ایران کی جوہری تنصیبات کا امریکا سے کوئی تعلق نہیں، اور یہ مداخلتیں نامناسب، غلط اور جابرانہ ہیں۔
مغربی طاقتیں ایران پر یورینیم کی افزودگی کے ذریعے ایٹمی ہتھیار بنانے کا الزام عائد کرتی ہیں، تاہم تہران بارہا وضاحت کر چکا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن توانائی کے مقاصد کے لیے ہے۔
طلال چودھری کی کے پی حکومت پر تنقید، بلٹ پروف گاڑیوں کی واپسی پر شدید ردعمل
وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کو شدید تنقید…4 گھنٹے پہلےعدالت نے علی امین گنڈا پور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے خلاف جاری شراب…9 گھنٹے پہلےسیلاب متاثرین کی مدد کے لیے کسی سے مدد نہیں مانگی، مریم نواز
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے حکومتِ پنجاب نے کسی سے…1 دن پہلےوزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد
وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان سمیت دنیا بھر کی ہندو برادری کو دیوالی کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔…1 دن پہلے
طلال چودھری کی کے پی حکومت پر تنقید، بلٹ پروف گاڑیوں کی واپسی پر شدید ردعمل
وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کو شدید تنقید…4 گھنٹے پہلےراولپنڈی میں آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، 28 اکتوبر کو شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان
راولپنڈی میں آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد نان بائی…4 گھنٹے پہلےٹی ٹی پی کے ساتھ کوئی بات نہیں ہوگی: خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کیا ہے کہ قطر میں ہونے والے مذاکرات صرف افغان طالبان کے ساتھ ہوئے،…20 گھنٹے پہلےسہیل آفریدی کا مؤقف بچگانہ ہے، طلال چوہدری
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی طرف سے وفاق کی دی گئی بلٹ پروف…21 گھنٹے پہلے
طلال چودھری کی کے پی حکومت پر تنقید، بلٹ پروف گاڑیوں کی واپسی پر شدید ردعمل
وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے پارلیمنٹ کے باہر…4 گھنٹے agoراولپنڈی میں آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، 28 اکتوبر کو شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان
راولپنڈی میں آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا…4 گھنٹے agoجاپان کی پہلی خاتون وزیرِاعظم سانائے تاکائچی نے عہدہ سنبھال لیا
جاپان کی تاریخ میں پہلی بار خاتون وزیرِاعظم سانائے تاکائچی…8 گھنٹے agoعدالت نے علی امین گنڈا پور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے خیبرپختونخوا کے…9 گھنٹے ago