09:07 , 24 اکتوبر 2025
Watch Live

لیبیا کشتی حادثہ: ایف آئی اے نے بچ جانے والے پاکستانیوں کو واپس وطن پہنچا دیا

اسلام آباد: ایف آئی اے نے لیبیا کشتی حادثہ میں بچ جانے والے 7 پاکستانیوں کو واپس وطن پہنچا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق زندہ بچ جانے والوں کو سپین اور اٹلی سے ڈی پورٹ کرکے واپس لایا گیا۔ تفتیش افسر نے واپس آنے والوں کے بیانات قلمبند کر دیئے۔

واپس آنے والوں نے اپنے بیان میں کہا کہ انسانی سمگلروں نے اُن کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے انسانی سمگلروں کی تفصیلات بھی دے دیں۔

ایف آئی اے نے بیانات کی روشنی میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION