02:43 , 30 اگست 2025
Watch Live

پاکستان کے ٹاپ ارب پتی بزنس کی فہرست جاری

ایکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ تھنک ٹینک کی نئی رپورٹ میں پاکستان کے ٹاپ ارب پتی بزنس شخصیات اور گروپس کا انکشاف کیا گیا ہے۔
ایکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ تھنک ٹینک کی نئی رپورٹ میں پاکستان کے ٹاپ ارب پتی بزنس شخصیات اور گروپس کا انکشاف کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں ان کی سرمایہ کاری اور ملکی معیشت میں کردار کو اجاگر کیا گیا ہے۔ فہرست میں روایتی خاندانی کاروباروں کے ساتھ ساتھ جدید کارپوریٹ ادارے بھی شامل ہیں جو ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بیسٹ وے گروپ کے سر انور پرویز 3.62 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ پاکستان کے امیر ترین بزنس مین ہیں۔ ان کے بعد فوجی فاؤنڈیشن 2.25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

تیسرے نمبر پر ٹبہ گروپ ہے جس نے 1.88 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ چوتھے نمبر پر پاکستان ٹوبیکو گروپ ہے جس کی سرمایہ کاری 1.18 ارب ڈالر ہے۔

پانچویں نمبر پر ابراہیم گروپ کے میاں شکیل ملک ہیں جن کی سرمایہ کاری 1 ارب ڈالر ہے۔ آغا خان گروپ 954 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔ ساتویں نمبر پر میاں منشاء ہیں جنہوں نے 920 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔

پیکجز گروپ کے مالک سید بابر علی 1.6 ارب ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ ملک کے 40 بڑے بزنس خاندانوں میں سرفہرست ہیں۔

فاطمہ گروپ کے فواد مختار بھی پاکستان کے بڑے بزنس لیڈرز میں شامل ہیں۔ سابق نگراں وزیر گوہر اعجاز لیک سٹی ہولڈنگز کے مالک ہیں اور 2.5 ارب ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ ملک کے امیر ترین بزنس مینوں میں شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION