03:58 , 24 اپریل 2026
Watch Live

ماہرہ خان کا عاصم اظہر کے کانسرٹ میں ڈانس وائرل، سوشل میڈیا پر ملا جلا ردِعمل

ماہرہ خان کا عاصم اظہر کے کانسرٹ میں ڈانس

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کا عاصم اظہر کے حالیہ کانسرٹ میں ڈانس سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے، جس نے صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

ماہرہ خان انسٹاگرام پر ایک کروڑ 17 لاکھ سے زائد فالوورز رکھتی ہیں اور سوشل میڈیا پر خاصی مقبول ہیں، جبکہ وہ حال ہی میں وہاج علی کے ساتھ ایک ٹی وی کمرشل میں بھی نظر آئیں اور جلد ایک ڈرامے میں ساتھ دکھائی دینے والی ہیں۔

کانسرٹ کے دوران عاصم اظہر نے اپنا مشہور گانا "ترستی ہیں نگاہیں” پیش کیا، جس کے دوران ماہرہ خان کو اسی دھن پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

اداکارہ نے آف وائٹ پرنٹڈ انگرکھا شرٹ، چُوڑی دار پاجامہ اور دوپٹہ زیب تن کیا ہوا تھا، تاہم ان کا یہ انداز صارفین کو زیادہ متاثر کرنے میں کامیاب نہیں رہا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ماہرہ خان کے ڈانس پر ملا جلا ردِعمل سامنے آیا، جس میں زیادہ تر منفی تبصرے شامل تھے۔ کئی صارفین نے ان کے ڈانس مووز پر تنقید کی۔

ایک صارف نے لکھا کہ ایک سینئر اداکارہ کے لیے یہ ڈانس مووز مناسب نہیں تھے، جبکہ ایک اور صارف نے سوال اٹھایا کہ پاکستان میں لوگ عمر بڑھنے کے بعد بھی خود کو کم عمر کیوں دکھانے کی کوشش کرتے ہیں۔

کچھ صارفین نے ماہرہ خان کے انداز کا موازنہ بھارتی گلوکار اے پی ڈھلن اور اداکارہ تارا ستاریا کے وائرل کانسرٹ موومنٹس سے بھی کیا، اور ان کی کارکردگی کے حوالے سے مختلف آراء کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION