04:48 , 23 اپریل 2026
Watch Live

سینئر اداکار محمود اسلم کو اب بھی شادی کی پیشکشیں موصول ہونے لگیں

سینئر اداکار محمود اسلم

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اور سینئر اداکار محمود اسلم نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اب بھی مداحوں کی جانب سے شادی کی پیشکشیں موصول ہوتی ہیں۔

ایک حالیہ انٹرویو کے دوران میزبان نے اداکار سے سوال کیا کہ کیا انہیں آج بھی شادی کے پیغامات موصول ہوتے ہیں، جس پر انہوں نے دلچسپ انداز میں جواب دیا۔

اداکار نے بتایا کہ انہیں سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مداحوں کی جانب سے اکثر پیغامات ملتے ہیں جن میں بعض اوقات شادی کی پیشکشیں بھی شامل ہوتی ہیں۔

انہوں نے ایک واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ ایک خاتون مداح جو لندن میں رہتی تھیں، اکثر انہیں فون کرکے شادی کی پیشکش کرتی تھیں۔

محمود اسلم کے مطابق وہ خاتون کہتی تھیں کہ وہ ان سے شادی کر لیں اور اپنی موجودہ اہلیہ کو چھوڑ دیں کیونکہ ان کے پاس کافی دولت ہے۔

اداکار نے کہا کہ ایسے پیغامات سن کر وہ حیران بھی ہوتے ہیں اور بعض اوقات اسے مزاح کے انداز میں لیتے ہیں۔

یاد رہے کہ محمود اسلم کئی دہائیوں سے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری سے وابستہ ہیں اور اپنی اداکاری کے باعث مداحوں میں بے حد مقبول ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION