12:00 , 15 نومبر 2025
Watch Live

مارک زکربرگ دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بن گئے

میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ ایمازون کے بانی جیف بیزوز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔

بلومبرگ بلین ایئر انڈیکس کے مطابق، زکربرگ کے اثاثوں کی مالیت 252 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے، جبکہ بیزوز 249 ارب ڈالرز کے مالک ہیں۔

ٹیسلا، ایکس اور سپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک چا سو دو ارب ڈالرز کیساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

زکربرگ میٹا کے 12.8 فیصد شیئرز کے مالک ہیں، اور ان کی دولت میں اضافے یا کمی کمپنی کے شیئرز کی قیمتوں پر منحصر ہے۔ 2025 میں زکربرگ کی دولت میں 44.4 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا، اور وہ اس سال سب سے زیادہ کمانے والے شخص ہیں۔

2024 بھی ان کے لیے مالی اعتبار سے کامیاب سال تھا۔ تاہم، 2022 میں میٹا ورس کی تیاری کے دوران زکربرگ کو شدید مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا اور ایک وقت میں ان کی دولت 100 ارب ڈالرز سے زیادہ کم ہوئی تھی۔ لیکن 2023 میں ان کی توجہ میٹا کے اخراجات کم کرنے اور مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی پر مرکوز ہو گئی، جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔

 

 

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION