متھیرا کا شکوہ: فلموں اور ڈراموں میں نظر انداز کیا جا رہا ہے

اداکارہ اور ٹی وی ہوسٹ متھیرا نے شوبز انڈسٹری میں اپنے ساتھ ہونے والے رویے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے ایک حالیہ بیان میں متھیرا نے کہا کہ ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرز انہیں فلموں اور ڈراموں میں کاسٹ کرنے سے گریز کرتے ہیں۔ انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا: "نہ میں کاٹتی ہوں نہ انسانوں کو کھاتی ہوں۔”
مزید کہا کہ اگر کسی کو ان کی صلاحیتوں پر شک ہے تو یاد رکھے کہ حساب کتاب اللہ کے سامنے دینا ہے، نہ کہ دنیا کے لوگوں کو۔
متھیرا کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے بھرپور ردعمل دیا اور ان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ غیر روایتی فنکاروں کو بھی مواقع ملنے چاہئیں۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION
















