01:13 , 30 اگست 2025
Watch Live

9مئی کیسز، شاہ محمود بری، صنم جاوید، عالیہ حمزہ کو 5،5سال قید کی سزا

9مئی کیسز، شاہ محمود بری، صنم جاوید، عالیہ حمزہ کو 5،5سال قید کی سزا

لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے مزید دو کیسز کا فیصلہ سنا دیا۔ سینئر پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی دونوں کیسز میں بری ہوگئے۔ عدالت نے شواہد کی کمی کو بنیاد بنا کر انہیں تمام الزامات سے بری قرار دیا۔ جج منظر علی نے کوٹ لکھپت جیل میں فیصلہ سنایا۔

تاہم عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی۔ پی ٹی آئی کارکنان صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو 5، 5 سال قید کی سزا ہوئی۔ عائشہ بھٹہ کو جناح ہاؤس کے قریب گاڑیاں جلانے کے کیس میں 10 سال قید سنائی گئی۔

پہلا کیس شادمان تھانے کو نذر آتش کرنے سے متعلق تھا۔ اس کیس میں 13 ملزمان کو سزا اور 12 کو بری کر دیا گیا۔ عدالت نے کہا کہ سزا پانے والوں نے پرتشدد کارروائیوں میں حصہ لیا اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔

دوسرا کیس جناح ہاؤس کے قریب گاڑیاں جلانے کا تھا۔ اس میں 7 ملزمان کو سزا جبکہ 10 کو بری کرنے کا حکم دیا گیا۔ عدالت کے مطابق سزا یافتہ افراد نے گاڑیوں کو جلانے میں براہ راست کردار ادا کیا۔

شاہ محمود قریشی دونوں کیسز، یعنی شادمان تھانے کی آگ زنی اور جناح ہاؤس کے قریب گاڑیاں جلانے کے مقدمات میں بری ہوئے۔ ان کی بریت کو 9 مئی کیسز میں ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے دیگر رہنماؤں کے خلاف فیصلے کو “ناانصافی” قرار دیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION