03:28 , 30 اگست 2025
Watch Live

مایا علی نے محبت اور شادی کے بارے میں دل کھول کر بات کی

مایا علی
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے حال ہی میں محبت اور تعلقات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کھل کر کہا کہ محبت کبھی آسان نہیں ہوتی اور اسے قائم رکھنا ہمیشہ مشکل ہوتا ہے۔ اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے ہمیشہ اپنے تعلقات کو نبھانے کی بھرپور کوشش کی ہے۔

 

محبت کے حوالے سے مایا علی نے کہا کہ ہر کوئی محبت میں مبتلا ہوسکتا ہے۔ لیکن یہ ضروری ہے کہ وہ تعلق درست ہو۔ انہوں نے وضاحت کی کہ کبھی وہ خود غلط ہوسکتی ہیں اور کبھی دوسرا شخص۔ ان کے مطابق اصل بات یہ ہے کہ ایک دوسرے کو سمجھنے کی کوشش کی جائے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے پہلی سی محبت میں "رخشی” کا کردار نبھانے والی مایا علی نے کہا کہ محبت کو سنبھالنے کے لیے محنت کرنا پڑتی ہے۔ ان کے مطابق یہ کبھی بھی خودبخود قائم نہیں رہتی۔

شادی کے حوالے سے سوال پر مایا علی نے واضح کیا کہ انہوں نے ابھی تک شادی اس لیے نہیں کی کیونکہ وہ صرف لوگوں کے دباؤ یا عمر کے حساب سے یہ فیصلہ نہیں کرنا چاہتیں۔ انہوں نے کہا کہ اتنا بڑا فیصلہ صرف وقتی دباؤ میں نہیں کرنا چاہیے۔

مایا علی کا کہنا تھا کہ شادی زندگی کا سب سے اہم قدم ہے۔ اس میں صرف دو افراد شامل نہیں ہوتے بلکہ دونوں خاندان بھی شریک ہوتے ہیں۔ ان کے مطابق شادی کے لیے ایک پختہ اور حقیقی وجہ ہونا ضروری ہے تاکہ رشتہ مضبوط رہے۔

اداکارہ نے مسکراتے ہوئے مہنگائی پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ شادی اس دن کریں گی جب ڈالر سستا ہوجائے گا۔ انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ بڑھتی ہوئی قیمتوں نے زندگی مشکل بنادی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION