02:43 , 30 اگست 2025
Watch Live

ایمیزون کے بانی جیف بیزوس کی والدہ 78 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

جیف بیزوس کی والدہ 78 سال کی عمر میں انتقال
ایمازون کے بانی جیف بیزوس کی والدہ جیکی بیزوس 78 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

 

وہ 14 اگست کو میامی میں اپنے گھر پر وفات پا گئیں۔ بیزوس فیملی فاؤنڈیشن نے ان کے انتقال کی تصدیق کی۔ یہ خبر ان کے خاندان اور چاہنے والوں کے لیے گہرے دکھ کا باعث بنی۔

وہ کئی سال سے لیوی باڈی ڈیمنشیا کا شکار تھیں۔ یہ ایک بیماری ہے جو سوچنے، حرکت کرنے، مزاج اور رویے پر اثر ڈالتی ہے۔ اپنے آخری لمحات میں وہ شوہر مائیک بیزوس، تین بچوں، گیارہ پوتے پوتیوں اور ایک پڑپوتے کے درمیان موجود تھیں۔ ان کے اہل خانہ نے آخری وقت تک ان کا بھرپور ساتھ دیا۔

جیف بیزوس نے انسٹاگرام پر اپنی والدہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے یاد کیا کہ ان کی والدہ محض 17 سال کی عمر میں ماں بن گئی تھیں۔ انہوں نے ان کی مضبوطی اور بچوں کی پرورش میں کی گئی قربانیوں کو سراہا۔ جیف نے کہا کہ وہ ہمیشہ خاندان کو ترجیح دیتی تھیں اور کبھی سمجھوتہ نہیں کرتی تھیں۔

انہوں نے انہیں ایک غیر معمولی خاتون قرار دیا جو زندگی بھر محبت بانٹتی رہیں۔ جیف نے کہا کہ ان کا "محبت کا دائرہ کبھی نہیں رکا”۔ انہوں نے انہیں ایک ایسی ماں یاد کیا جنہوں نے اپنی فیملی کو بے پناہ پیار دیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION