02:41 , 30 اگست 2025
Watch Live

مکیش امبانی کا بھائی انیل امبانی پر بڑے بینک فراڈ کا مقدمہ درج

بھارتی صنعتکار انیل امبانی پر بڑے بینک فراڈ کا مقدمہ
بھارتی ارب پتی مکیش امبانی کے بھائی انیل امبانی ایک سنگین بینک فراڈ کیس میں پھنس گئے ہیں۔ بھارت کی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کی شکایت پر مقدمہ درج کیا۔ بینک نے الزام لگایا کہ امبانی کی کمپنیوں نے بڑے پیمانے پر مالی نقصان پہنچایا۔ یہ کیس بھارت کے بڑے کاروباری خاندان کے خلاف اہم مقدمہ قرار دیا جا رہا ہے۔

 

رپورٹس کے مطابق ایس بی آئی نے الزام لگایا کہ انیل امبانی نے تقریباً 29 ارب بھارتی روپے کا فراڈ کیا۔ بینک کا کہنا ہے کہ یہ نقصان اس کی کمپنیوں کو قرض دینے کے بعد سامنے آیا۔ تفتیشی اداروں نے کہا ہے کہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات ہوں گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ امبانی کو اس کیس میں مرکزی ملزم بنایا گیا ہے۔

اس دوران سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے شکایت کی تحقیقات سنبھال لی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ انیل امبانی سے پوچھ گچھ کی جائے گی اور کمپنیوں کے مالی معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کیس کو قانونی تقاضوں کے مطابق آگے بڑھایا جائے گا، مگر تفتیش مکمل کرنے کا وقت نہیں بتایا گیا۔

دوسری طرف، انیل امبانی کے ترجمان نے تمام الزامات کو مسترد کر دیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ مقدمے میں بھرپور دفاع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیس جھوٹے دعوؤں اور غلط معلومات پر مبنی ہے۔ مزید کہا گیا کہ امبانی نے ہمیشہ قانونی تقاضوں کے مطابق کاروبار کیا ہے۔

اس سے قبل رواں ماہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے بھی انیل امبانی کے خلاف کارروائی کی تھی۔ حکام نے ایک لک آؤٹ سرکلر جاری کیا جس کے بعد وہ عدالت کی اجازت کے بغیر بیرون ملک سفر نہیں کر سکتے۔ ای ڈی نے 3 ہزار کروڑ روپے کے قرض فراڈ اور منی لانڈرنگ کا الزام عائد کیا۔ اس کے علاوہ، حکام نے ممبئی سمیت مختلف شہروں میں ریلائنس گروپ کے 35 سے زائد دفاتر پر چھاپے مارے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION