نادرا نے افغان شہریوں کے نام پر جاری 2 لاکھ 50 ہزار سے زائد جعلی شناختی کارڈز پکڑ لیے

حکام نے ایک نئے ویری فکیشن سسٹم کے ذریعے 2 لاکھ 50 ہزار سے زائد جعلی قومی شناختی کارڈز (سی این آئی سیز) کا انکشاف کیا ہے، جن میں سے زیادہ تر افغان شہریوں کے نام پر رجسٹرڈ کیے گئے تھے۔
تحقیقات کے مطابق افغان باشندوں کو بلوچستان کے علاقوں پشین، چمن اور کوئٹہ میں غیرقانونی طور پر پاکستانی خاندانوں کے ریکارڈ میں شامل کیا گیا، جس میں مقامی ایجنٹس نے بھاری رقوم کے عوض مدد فراہم کی۔
رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ کئی اصلی پاکستانی شہریوں کو علم ہی نہیں تھا کہ ان کے خاندانی ریکارڈ میں جعل سازی کی گئی ہے اور ان کے خاندانوں میں غیر متعلقہ افراد کا اندراج کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد گرفتار
نادرا نے اب تمام مشکوک شناختی کارڈز خودکار نظام کے ذریعے بلاک کرنا شروع کر دیے ہیں تاکہ مستقبل میں ان کا غلط استعمال روکا جا سکے۔
حکام کے مطابق یہ نیا ڈیجیٹل ویریفکیشن سسٹم قومی ڈیٹا کے تحفظ اور شناختی عمل کی شفافیت کو مزید مضبوط بنائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد پولیس کی کارروائی، منظم افغانی گروہ گرفتار
اسلام آباد کے تھانہ کھنہ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک منظم افغانی گروہ کے پانچ کارندوں کو گرفتار کرلیا ہے جو ہراسانی، سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش، منشیات فروشی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے مختلف بور کے پانچ پستول اور آئس برآمد کی گئی ہے۔ ملزمان کی شناخت ابراہیم، شاہد خان، محمد ابراہیم، خوشحال اور عین الحق کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ان افراد کے خلاف پہلے سے بھی متعدد مقدمات درج ہیں جبکہ انکشاف ہوا ہے کہ گروہ کم عمر لڑکوں کو مجرمانہ سرگرمیوں میں شامل کرنے میں بھی سرگرم تھا۔
ڈی آئی جی اسلام آباد نے اس موقع پر کہا کہ ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ منظور کرلیا، آرمی چیف کے اختیارات میں اہم تبدیلیاں
وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے دی ہے جسے باضابطہ طور پر سینیٹ میں پیش…16 گھنٹے پہلے
روس میں فیکٹری ملازم کے اکاؤنٹ میں پوری فیکٹری کی تنخواہ منتقل، رقم واپس کرنے سے انکار
روس کے شہر خانتی مانسی میں ایک فیکٹری ملازم کے اکاؤنٹ میں غلطی سے تمام ملازمین کی تنخواہیں منتقل ہوگئیں…17 گھنٹے پہلے
حامد رضا نے خود کو سرنڈر کیا، گرفتاری نہیں ہوئی: بیرسٹر گوہر
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ سنی اتحاد…2 دن پہلے
محکمہ خزانہ پنجاب 466 ارب روپے ریکور کرنے میں ناکام، آڈٹ رپورٹ 2024-25 میں انکشافات
لاہور : محکمہ خزانہ پنجاب 466 ارب روپے کی ریکوری میں ناکام ہو گیا ہے۔ آڈٹ رپورٹ 2024-25 نے مالی…2 دن پہلے

نادرا نے افغان شہریوں کے نام پر جاری 2 لاکھ 50 ہزار سے زائد جعلی شناختی کارڈز پکڑ لیے
حکام نے ایک نئے ویری فکیشن سسٹم کے ذریعے 2 لاکھ 50 ہزار سے زائد جعلی قومی شناختی کارڈز (سی…15 گھنٹے پہلے
وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ منظور کرلیا، آرمی چیف کے اختیارات میں اہم تبدیلیاں
وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے دی ہے جسے باضابطہ طور پر سینیٹ میں پیش…16 گھنٹے پہلے
سرگودھا میں ایم این اے کے بیٹے کی گاڑی سے حادثہ، 6 سالہ بچہ جاں بحق
سرگودھا میں ایم این اے کے بیٹے کی گاڑی سے حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 6 سالہ بچہ…1 دن پہلے
پاکستان اور افغانستان کے مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے مذاکرات میں مکمل ڈیڈلاک ہے اور مذاکرات کے…1 دن پہلے

نادرا نے افغان شہریوں کے نام پر جاری 2 لاکھ 50 ہزار سے زائد جعلی شناختی کارڈز پکڑ لیے
حکام نے ایک نئے ویری فکیشن سسٹم کے ذریعے 2…15 گھنٹے ago
وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ منظور کرلیا، آرمی چیف کے اختیارات میں اہم تبدیلیاں
وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری…16 گھنٹے ago
روس میں فیکٹری ملازم کے اکاؤنٹ میں پوری فیکٹری کی تنخواہ منتقل، رقم واپس کرنے سے انکار
روس کے شہر خانتی مانسی میں ایک فیکٹری ملازم کے…17 گھنٹے ago
چینی خلانوردوں نے خلا میں پہلی بار چکن ونگز اور اسٹیکس گرل کر کے کھائے
چین کے ٹیانگونگ خلائی اسٹیشن میں موجود خلانوردوں نے پہلی…18 گھنٹے ago














