74 سالہ پاکستانی نسیم الدین کا نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ، انڈے کے ساتھ کمال کارنامہ

پاکستان کے 74 سالہ شہری نسیم الدین نے ایک بار پھر اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ ان کے اس کارنامے نے نہ صرف ملک بلکہ دنیا بھر میں لوگوں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
نسیم الدین نے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں ہیٹ ٹرک مکمل کرتے ہوئے ایک منفرد اور مشکل چیلنج کو کامیابی سے انجام دیا۔ ان کی اس کامیابی کو ایک بڑی اعزاز کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نسیم الدین نے ہاتھ میں انڈا پکڑ کر 38 ماربل ٹائلز توڑ ڈالیں، جو کہ ایک حیران کن کارنامہ ہے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 30 ٹائلز تک محدود تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس قسم کا کارنامہ انجام دینے کے لیے غیر معمولی طاقت، توازن اور مہارت کی ضرورت ہوتی ہے، جو نسیم الدین نے بھرپور طریقے سے دکھائی۔
یہ ریکارڈ نہ صرف انفرادی کامیابی ہے بلکہ پاکستان کے لیے بھی ایک فخر کا لمحہ ہے، کیونکہ اس سے ملک کا مثبت تشخص عالمی سطح پر اجاگر ہوا ہے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر بھی اس نئے ریکارڈ کو باقاعدہ طور پر اپڈیٹ کر دیا گیا ہے، جس سے اس کارنامے کی تصدیق ہو گئی ہے۔














