10:26 , 27 جولائی 2025
Watch Live

نصیرالدین شاہ کی "سردار جی 3” تنازع پر دو ٹوک حمایت

نصیرالدین شاہ کی "سردار جی 3" تنازع پر دو ٹوک حمایت

بھارت کے معروف اور عالمی شہرت یافتہ اداکار نصیرالدین شاہ نے اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار و اداکار دلجیت دوسانج کی فلم "سردار جی 3” پر تنازع کھڑا کرنے والوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں غنڈے قرار دیا ہے۔

نصیرالدین شاہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے دلجیت دوسانج کے خلاف جاری تنقیدی مہم پر شدید ردعمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ فلم کو متنازع بنانے والوں کے عزائم واضح ہیں اور وہ صرف مشہور چہروں کو نشانہ بنا کر اپنی سیاست چمکانا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ "میں دلجیت دوسانج کی مکمل حمایت کرتا ہوں۔ فلم کی کاسٹنگ کا فیصلہ ہدایتکار کا ہوتا ہے، نہ کہ اداکار کا، لیکن تنقید کا نشانہ دلجیت کو بنایا جا رہا ہے کیونکہ وہ ایک جانا پہچانا نام ہے۔”

نصیرالدین شاہ نے مزید کہا کہ مخصوص سیاسی جماعتیں موقع کی تلاش میں رہتی ہیں کہ کب کسی فنکار پر حملہ کیا جائے، اور انہیں "سردار جی 3” نے یہ موقع فراہم کر دیا۔

انہوں نے بھارت اور پاکستان کے عوام کے درمیان رابطے ختم کرنے کی کوششوں پر بھی کھل کر آواز بلند کی۔ ان کا کہنا تھا: "میرے بہت سے رشتہ دار اور دوست پاکستان میں رہتے ہیں۔ مجھے کوئی نہیں روک سکتا کہ میں ان سے محبت نہ کروں یا ان سے نہ ملوں۔ جو لوگ کہتے ہیں ‘پاکستان چلے جاؤ’، ان کے لیے میرا جواب ہے: ‘کیلاسا چلے جاؤ'”۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION