ویب ڈیسک
|
9 مہینے پہلے
چیمپئنز ٹرافی سے ایک دن پہلے نیوزی لینڈ فاسٹ باؤلر ٹورنامنٹ سے باہر

نیوزی لینڈ کے تیز گیندباز لوکی فرگوسن کو پاؤں کی چوٹ کی وجہ سے چیمپئنز ٹرافی 2025 سے باہر کر دیا گیا ہے۔
یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب فرگوسن نے اتوار کو افغانستان کے خلاف وارم اپ میچ میں گیند بازی کی اور اس کے بعد اپنے دائیں پاؤں میں درد محسوس کیا۔ ابتدائی طبی جائزے کے مطابق، 31 سالہ کھلاڑی پورے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لئے فٹ نہیں ہیں۔
نیوزی لینڈ کرکٹ نے اعلان کیا ہے کہ فرگوسن کو وطن واپس بھیج دیا جائے گا اور ان کی جگہ کینٹربری کنگز کے تیز گیندباز کائل جیمیسن کو پاکستان بھیجا جائے گا۔
نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ گیری اسٹڈ نے کہا، "ہم لوکی کے لئے بہت مایوس ہیں۔ وہ ہمارے باؤلنگ گروپ کا اہم حصہ ہے اور اس کے پاس بڑے ٹورنامنٹس کا کافی تجربہ ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ وہ نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرنے کے لیے بہت پرجوش تھا۔”
کائل جیمیسن نے دسمبر میں اپنے وطن میں کرکٹ کے میدان میں واپسی کی تھی، جہاں وہ گزشتہ 10 ماہ سے بیک کی اسٹرس فریکچر کے باعث کرکٹ سے دور تھے۔
اسٹڈ نے جیمیسن کے بارے میں کہا، کائل میں رفتار اور اضافی باؤنس ہے جو پاکستان کی حالات کے لیے مفید ثابت ہوگا۔ اس نے واپسی کے بعد … دکھایا ہے کہ وہ مختصر فارمز میں کتنا موثر ہو سکتا ہے، اور اس نے تیز رفتار اور توانائی کے ساتھ گیندبازی کی ہے جو کہ ایک تیز باؤلر سے متوقع ہے، خاص طور پر ایک اہم ایونٹ میں۔












