01:59 , 15 نومبر 2025
Watch Live

جوڈیشل کمیشن کے بننے اور نہ بننے کا ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا ، عرفان صدیقی

حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے بننے اور نہ بننے کا ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا ہے۔
حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ختم ہونے کے بعد صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ تفصیل سے اپوزیشن کے تمام مطالبات پر از سرنو غور کیا ہے۔ ذیلی کمیٹی پی ٹی آئی مطالبات پر شق وار اپنا جواب تیار کر رہی ہے۔
ہماری مشاورت جاری ہے کل اور جمعہ کو بھی ہماری میٹنگ ہوگی ۔جلد اپنا تحریری جواب اسپیکر کو جمع کروائیں گے۔حکومتی کمیٹی کے جواب کے بعد سپیکر مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس بلائیں گے۔
دوسری جانب، مذاکراتی کمیٹی کے رکن اعجاز الحق نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاامید ہے کہ 7 ورکنگ ڈے ختم ہوں گے تو میٹنگ بلا لی جائے گی۔ جواب ابھی تیار نہیں ہوا ،جواب کے پراسس میں ہیں۔ ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہواجتنی باتیں انہوں نے لکھی ہیں اس کا ایک ایک پہلو دیکھا جارہا ہے۔
حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس سپیکر چیمبرمیں ا سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION