10:34 , 22 اکتوبر 2025
Watch Live

پاکستان کا فلسطین کیلئے فوری امدادی پیکج کا اعلان

اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر فلسطینی عوام کے لیے 100 ٹن امدادی سامان روانہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق یہ امدادی سامان دو خصوصی کارگو طیاروں کے ذریعے آئندہ دو روز میں روانہ کیا جائے گا۔ سامان اردن اور مصر کے راستے فلسطینی علاقوں تک پہنچایا جائے گا۔

ترسیل کی نگرانی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کریں گے، جبکہ پاکستانی سفراء اردن اور مصر میں امداد کی مؤثر تقسیم کو یقینی بنائیں گے۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام فلسطینی بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور ہر ممکن مدد جاری رکھیں گے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION