01:16 , 30 اگست 2025
Watch Live

وزیر اعظم نے آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی تشکیل کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ صرف چار دن کے اندر بھارت کا غرور خاک میں مل گیا۔ معرکہ حق نے ثابت کردیا کہ ہم اپنے ملک کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔ انہوں نے آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی تشکیل کا اعلان بھی کیا۔

جناح اسپورٹس کمپلیکس میں یومِ آزادی اور معرکہ حق کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پوری قوم کو یوم آزادی کے 78 سال مبارک ہوں! شہدا کو عظیم قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بھارت کا مقابلہ کرنے کیلئے ایٹمی صلاحیت حاصل کی تھی۔ بھارت نے جھوٹے بیانیے کی آڑ لے کر پاکستان پر حملہ کیا۔ بھارت بھول گیا تھا کہ جنگیں صرف ہتھیاروں کے بل بوتے پر نہیں لڑی جاتیں۔ بھارت کا سامنا اس فوج سے ہوا جس کا سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر تھے۔ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کو وہ سبق سکھایا جو قیامت تک یاد رکھے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ جنگ می ساتھ دینے پر ترکیہ، سعودی عرب، یو اے اور قطر سمیت تمام دوست ممالک کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگ بندی پر شکر گزار ہیں۔ قوی امید ہے امریکی صدر مسئلہ کشمیر حل کرانے میں کردار ادا کرینگے۔ پاکستان کشمیریوں اور فلسطینیوں کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ فیلڈ مارشل نے سول حکومت کیساتھ ملکر ہر سطح پر ہم آہنگی پیدا کی۔ امریکا کیساتھ تجارتی معاہدے میں فیلڈ مارشل کا اہم کردار ہے۔ عدلیہ کے کردار کے باعث 100ارب روپے ریکور ہوئے ہیں۔ عالمی ادارے بھی پاکستانی معیشت کی تعریف کر رہے ہیں۔

انہوں نے میثاق استحکام پاکستان کا منصوبہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی تقسیم، ذاتی مفاد ختم کرنے کا وقت آگیا ہے۔ پاکستان میں سب کو احتجاج کا حق ہے لیکن جلاؤ گھیراؤ نہیں کرنے دینگے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION