02:39 , 30 اگست 2025
Watch Live

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے کیلئے 6 اہم معاہدوں پر دستخط

پاکستان اور بنگلہ دیش
ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ڈھاکا میں بنگلہ دیش کے مشیر خارجہ سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں ملکوں نے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

وزارت خارجہ کے مطابق بات چیت میں اعلیٰ سطحی روابط، تجارت اور اقتصادی تعاون، عوامی تعلقات، ثقافتی تبادلے، تعلیم اور انسانی ہمدردی کے مسائل پر گفتگو ہوئی۔ اس کے ساتھ ساتھ سارک کی بحالی، مسئلہ فلسطین اور روہنگیا کے مسئلے پر بھی بات کی گئی۔

پاکستانی وفد کی قیادت اسحاق ڈار نے کی جبکہ بنگلہ دیشی وفد کی سربراہی محمد توحید حسین نے کی۔ دونوں جانب سے متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

مذاکرات کے بعد اہم معاہدوں پر دستخط کی تقریب ہوئی۔ اس دوران پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 6 معاہدے اور یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔ ان میں سفارتکاروں کے لیے ویزا ختم کرنے، فارن سروس اکیڈمیوں کے درمیان تعاون اور خبر رساں ایجنسیوں APP اور BSS کے درمیان معاہدہ شامل ہے۔

مزید معاہدوں میں انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز اور بنگلہ دیشی انسٹیٹیوٹ کے درمیان تعاون، ٹریڈ ورکنگ گروپ قائم کرنے اور 2025 سے 2028 تک ثقافتی پروگرام شامل ہیں۔ یہ معاہدے دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید وسعت دینے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

قبل ازیں اسحاق ڈار نے بنگلہ دیش کے کامرس ایڈوائزر شیخ بشیر الدین سے بھی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں گورنر بنگلہ دیش بینک اور دیگر تجارتی اداروں کے سربراہان شریک تھے۔ دونوں ملکوں نے دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION