04:33 , 11 نومبر 2025
Watch Live

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.2 ارب ڈالر کے معاہدے کا امکان

پاکستان اور آئی ایم ایف
پاکستان اور آئی ایم ایف

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.2 ارب ڈالر کے اسٹاف لیول معاہدے کا امکان ہے، مذاکرات رواں ہفتے مکمل ہونے کی امید ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات تعمیری انداز میں جاری ہیں اور امید ہے کہ اسٹاف لیول معاہدہ اسی ہفتے طے پا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ٹھٹہ سیمنٹ کی ہوٹل انڈسٹری میں انٹری: پرل کانٹی نینٹل ہوٹل کے 28 فیصد شئیرز خرید لیے

وزیر خزانہ نے بتایا کہ 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ اور 1.4 ارب ڈالر کے ریزیلینس فنڈ پر بھی بات چیت ہو رہی ہے، جس میں پیش رفت متوقع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ پروگرام نے پاکستان کی 370 ارب ڈالر کی معیشت کو سنبھالا دیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ رواں سال کے آخر تک پاکستان پہلا "گرین پانڈا بانڈ” جاری کرے گا، جب کہ عالمی مارکیٹ میں کم از کم ایک ارب ڈالر مالیت کا بانڈ اگلے سال جاری ہونے کا امکان ہے۔ یورو، ڈالر یا سکوک بانڈز کے تمام آپشنز زیر غور ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.2 ارب ڈالر کے اسٹاف لیول معاہدے کا امکان ہے، مذاکرات رواں ہفتے مکمل ہونے کی امید ہے۔ وزیر خزانہ کے مطابق حکومت نجکاری کے عمل کو بھی تیز کر رہی ہے، جس میں پی آئی اے اور تین بجلی کمپنیوں کی فروخت شامل ہے، اور ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION