02:42 , 30 اگست 2025
Watch Live

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 1,45,000 پوائنٹس سے تجاوز کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی کاروباری سرگرمیوں کا ایک تاریخی دن رہا، جہاں 100 انڈیکس 2,051 پوائنٹس کے نمایاں اضافے کے ساتھ 145,088 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروبار کے آغاز سے ہی مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا، جو دن کے اختتام تک برقرار رہا۔

اگست کے صرف چار کاروباری دنوں میں 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 5,697 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو سرمایہ کاروں کے اعتماد اور مارکیٹ کی بحالی کی علامت ہے۔

آج مارکیٹ میں 78 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت 52 ارب روپے رہی، جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 234 ارب روپے کے اضافے سے 17,343 ارب روپے تک جا پہنچی۔

صرف اگست کے ابتدائی چار دنوں میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں مجموعی طور پر 640 ارب روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ نے 143,000 پوائنٹس کی حد عبور کرتے ہوئے نئی بلندی حاصل کی تھی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION