02:48 , 30 اگست 2025
Watch Live

پاکستان کا جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ مکمل فعال

ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ
اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ اب مکمل طور پر فعال ہو گیا ہے۔

 

یہ سیٹلائٹ 31 جولائی 2025 کو چین کے شی چانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیجا گیا تھا۔ سیٹلائٹ نے مستحکم مدار حاصل کرلیا ہے اور زمینی اسٹیشنز کے ساتھ مضبوط رابطہ قائم کرلیا ہے۔

اس میں جدید ہائی ریزولوشن امیجنگ ٹیکنالوجی نصب ہے جو شہری منصوبہ بندی، انفراسٹرکچر کی ترقی اور علاقائی نگرانی میں مدد فراہم کرے گی۔

یہ آفات سے نمٹنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ سیلاب، زلزلے اور لینڈ سلائیڈنگ کے دوران بروقت معلومات دے گا جبکہ ماحولیاتی نگرانی جیسے گلیشیئر کے پگھلاؤ، جنگلات کی کٹائی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے رجحانات پر بھی نظر رکھے گا۔

زرعی شعبے کے لیے بھی یہ سیٹلائٹ فائدہ مند ہوگا، کیونکہ یہ فصلوں کی بہتر مانیٹرنگ اور پیداوار میں بہتری لائے گا۔ سی پیک منصوبے کے ساتھ جڑے ہوئے مختلف شعبوں جیسے ٹرانسپورٹ میپنگ، جیولوجیکل خطرات کی نشاندہی اور وسائل کے بہتر استعمال میں بھی معاون ثابت ہوگا۔

ماہرین کے مطابق یہ سنگ میل پاکستان کے لیے ٹیکنالوجی میں خود کفالت، پائیدار ترقی اور بہتر سماجی و اقتصادی فیصلوں کی جانب اہم قدم ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION