03:29 , 30 اگست 2025
Watch Live

وزیرِاعظم اور وزیرِاعلیٰ پنجاب کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا مشترکہ دورہ

وزیرِاعظم اور وزیرِاعلیٰ پنجاب کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا مشترکہ دورہ
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف بدھ کے روز لاہور پہنچے جہاں ان کا استقبال وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کیا۔

 

دونوں رہنما پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا مشترکہ دورہ کریں گے۔ اس موقع پر وہ متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے اور جاری امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم کو سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں اور امدادی اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔ وزیرِاعلیٰ مریم نواز صوبائی حکومت کے جاری اقدامات اور مستقبل کے منصوبے پیش کریں گی۔

پنجاب بھر میں ریسکیو ٹیمیں سرگرم ہیں جبکہ کئی اضلاع میں عارضی پناہ گاہیں، طبی کیمپ اور کھانے کی فراہمی کے مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ تاہم دیہی علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی اب بھی ایک بڑا چیلنج ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION