04:07 , 24 مارچ 2026
Watch Live

عید کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں نمایاں اضافہ

پی ایس ایکس

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عیدالفطر کی تعطیلات کے بعد کاروبار کے پہلے روز مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے آغاز پر 4,449 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ہوا اور انڈیکس 157,190 پوائنٹس پر کھلا۔

دورانِ کاروبار انڈیکس میں تیزی برقرار رہی اور یہ 2,005 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 154,745 کی سطح پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔

ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے اور عالمی منڈیوں کے مثبت رجحان نے مارکیٹ کو سہارا دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر ممکنہ حملہ پانچ دن کے لیے مؤخر کرنے کے اعلان نے بھی مارکیٹ پر مثبت اثر ڈالا۔

عالمی سطح پر بھی مارکیٹس میں تیزی دیکھی گئی، جہاں جاپان کا نکئی 0.75 فیصد، کورین کوسپی تقریباً 2.5 فیصد، شنگھائی انڈیکس ایک فیصد اور بھارتی نفٹی ففٹی سوا فیصد تک بڑھا۔

عالمی منڈیوں کے اس مثبت رجحان کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے اور آئندہ دنوں میں مزید بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION