02:35 , 30 اگست 2025
Watch Live

چیئرمین پی ٹی آئی کا چار قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ، 18 ارکان کے استعفے بھی جمع

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے پارلیمنٹ کی چار اہم قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے اپنے استعفے اسپیکر قومی اسمبلی کے دفتر میں جمع کرائے۔ انہوں نے قانون و انصاف، انسانی حقوق، انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹیوں کی رکنیت سے دستبرداری اختیار کی ہے۔

ذرائع کے مطابق، بیرسٹر گوہر نے پی ٹی آئی کے مزید 18 ارکانِ اسمبلی کے استعفے بھی اسپیکر کو جمع کروا دیے ہیں۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی ارکان نے پارٹی بانی کی ہدایت پر پارلیمنٹ کی تمام قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ آج کا استعفیٰ اس سلسلے کا اہم ترین قدم تصور کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل بھی متعدد ارکان اپنی متعلقہ کمیٹیوں سے مستعفی ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION