01:38 , 28 جولائی 2025
Watch Live

بانی پی ٹی آئی کا آرمی چیف کو دوسرا کھلا خط

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کو دوسرا کھلا خط لکھا ہے، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر بات کی گئی ہے۔

عمران خان نے خط میں کہا کہ ان کے چھ نکات پر عوامی رائے لی جائے تو 90 فیصد عوام ان کی حمایت کریں گے۔

خط میں عمران خان نے الزام لگایا کہ پری پول دھاندلی اور الیکشن کے نتائج تبدیل کر کے حکومت قائم کی گئی، عدلیہ پر قبضے کے لیے پارلیمنٹ سے 26 ویں آئینی ترمیم کروائی گئی، اور سیاسی عدم استحکام نے ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے اور بنیادی انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے۔

عمران خان نے اپنی جیل میں قید کے دوران ہونے والے ظلم و جبر کی تفصیل بھی بیان کی، جس میں انہیں مکمل لاک اپ میں رکھا گیا، اور ان کے ساتھ ناروا سلوک کیا گیا۔ انہوں نے یہ بھی ذکر کیا کہ ان کے بیٹوں سے صرف تین بار بات ہوئی اور عدالتی احکامات کے باوجود اہلیہ سے ملاقات نہیں کرائی گئی۔

عمران خان نے مزید کہا کہ 2000 سے زائد پارٹی ورکرز کی ضمانت کی درخواستیں زیر التوا ہیں اور سوشل میڈیا پر پابندیاں بھی عائد کی جا رہی ہیں، جس سے پاکستان کا جی ایس پی پلس اسٹیٹس بھی خطرے میں ہے۔ انہوں نے اس صورتحال کو عوامی مینڈیٹ کی توہین اور سیاسی عدم استحکام کی بنیاد قرار دیا۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION