10:57 , 14 اکتوبر 2025
Watch Live

پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کارکن فلک جاوید کو سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں اور ایک خاتون صوبائی وزیر کے خلاف مبینہ غلط بیانی کے دو الگ مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔

ڈان اخبار کے مطابق، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد فلک جاوید کو جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو کے سامنے پیش کیا۔

عدالت نے کیس کے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد فلک جاوید کو 14 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

دوسری جانب، ایک انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پولیس کو زمان پارک کے باہر ہونے والے حملوں اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں فلک جاوید سے جیل میں تفتیش کی اجازت بھی دے دی ہے۔ یہ مقدمہ لاہور کے ریس کورس تھانے میں درج ہے۔ عدالت نے ہدایت دی کہ تفتیشی افسر جیل کے اندر ہی تفتیش مکمل کرے۔

واضح رہے کہ فلک جاوید کو NCCIA نے اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا، جب کہ ان کی بہن صنم جاوید پہلے ہی خیبرپختونخوا سے گرفتار ہو کر لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں موجود ہیں، جہاں وہ 9 مئی 2023 کو شادمان تھانے پر حملے کے مقدمے میں سنائی گئی 5 سالہ سزا کاٹ رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION