02:16 , 30 اگست 2025
Watch Live

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سیلاب سے متاثرہ عوام سے اپیل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سیلاب سے متاثرہ عوام سے اپیل
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سیلاب کے ممکنہ خطرات کے پیشِ نظر متاثرہ علاقوں کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔

 

وزیراعلیٰ نے کہا کہ گھروں، فصلوں اور مویشیوں کے نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے اور حکومت سب کے نقصانات کا ازالہ کرے گی۔ ان کے مطابق اس وقت حکومت کی اولین ترجیح عوام کی جانوں کا تحفظ ہے، اس لیے شہری انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کے ساتھ تعاون ضروری ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ مویشیوں اور املاک کے نقصانات کا شفاف تخمینہ لگا کر پنجاب کے تمام متاثرہ افراد کو ان کا حق دیا جائے گا۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ کسی کو نظرانداز نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: "خدارا اپنی اور اپنے بچوں کی زندگیوں کو ترجیح دیں اور فوری طور پر محفوظ مقامات کا رخ کریں۔”

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION