09:48 , 24 اکتوبر 2025
Watch Live

رجب بٹ اور حرا مانی کے گانے نے دھوم مچا دی

پاکستان کے نامور یو ٹیوبر رجب بٹ اور مشہور اداکارہ حرا مانی کا گانا ’اوور یو‘ ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ گانے کو اب تک لاکھوں ویوز مل چکے ہیں۔

اس گانے کو گلوکار حمزہ ملک نے گایا ہے۔ ویڈیو میں راجب بٹ ایک گینگسٹر کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ ہیرا مانی خوبصورت ڈانسر کا کردار نبھاتی ہیں ، جسے وہ مارنے کی کوشش کرتا ہے۔ اس گانے میں دوستی کا بھی پہلو دکھایا گیا ہے، اور ویڈیو کی ریلیز سے پہلے ہی اس نے سوشل میڈیا پر کافی ہلچل مچا رکھی تھی۔

اوور یو گانے کو گزشتہ رات یوٹیوب پر ریلیز کیا گیا تھا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جبکہ گانا یوٹیوب میوزک پر ٹاپ ٹرینڈ پر آگیا ہے۔

خیال رہے کہ اس گانے کے مشہور ہونے سے رجب بٹ کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ سال گوگل نے اُن کو پاکستان کے صف اول کے یوٹربرز میں پہلے نمبر پر رکھا تھا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION