نامور گلوکار بریٹ جیمز فضائی حادثے میں اہلیہ اور بیٹی سمیت جاں بحق

امریکا کے معروف کنٹری میوزک گلوکار اور نغمہ نگار بریٹ جیمز ایک افسوسناک فضائی حادثے میں اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ جاں بحق ہوگئے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک نجی طیارہ نیش وِل کے جان سی ٹیون ایئرپورٹ سے پرواز کے کچھ دیر بعد شمالی کیرولائنا کے شہر فرینکلن کے قریب کھلے میدان میں گر کر تباہ ہوگیا۔
حادثے میں 57 سالہ بریٹ جیمز، ان کی اہلیہ میلوڈی ولسن اور بیٹی میرِل میکس ویل ولسن ہلاک ہوگئے۔ خوش قسمتی سے زمین پر موجود افراد متاثر نہیں ہوئے۔
حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاکہ حادثے کی اصل وجہ سامنے آسکے۔
بریٹ جیمز گریمی ایوارڈ یافتہ فنکار تھے، جنہوں نے کئی مقبول گیت تحریر کیے اور گائے۔ ان کی اچانک موت نے امریکی میوزک انڈسٹری اور مداحوں کو گہرے صدمے سے دوچار کردیا ہے۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION


















